ٹوکیو میں ”سپورٹس ویئر اینڈ گڈز ایکسپو“ میں شرکت کے لئے 15 اپریل تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں، ٹی ڈی اے پی

105
بین الاقوامی نمائش انٹرسیک دبئی میں شرکت کےلئے بدھ تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں،ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) کے زیر انتظام ٹوکیو، جاپان میں منعقد ہونے والے تین روزہ عالمی تجارتی میلے ”سپورٹس ویئر اینڈ گڈز ایکسپو“ میں شرکت کے لئے 15 اپریل 2019ءتک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش میں کھیلوں کا سامان اور ملبوسات وغیرہ تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور درآمد کنندگان سے کاروباری معاملات طے کر سکیں گے جس سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات اتھاٹی کی ویب سائٹ پر بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔