ٹوکیو میں پاکستانی سفارت خانہ میں اکے بانا کی نمائش و تقریب، جاپان کی شہزادی ، وزیر خارجہ کی اہلیہ اور اکے بانا انٹرنیشنل ٹوکیو کے صدر کی شرکت

128

ٹوکیو ۔29مارچ (اے پی پی):جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں پاکستانی سفارت خانے میں اکے بانا کی نمائش اور چیری کا درخت لگانے کی تقریب منعقد ہوئی۔ جاپان کی شہزادی ہساکو تاکا ماڈو نے چیری کا درخت لگایا جبکہ جاپان کے وزیر خارجہ یوشی ماسا ہیاشی کی اہلیہ یو کو ہیاشی اور اکے بانا انٹرنیشنل ٹوکیو کی صدر جنکو کاٹانو نے نمائش اور تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس موقع پر جاپان میں پاکستان کے سفیر امتیاز احمد نے اپنے خطاب میں دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی سترویں سالگرہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ثقافتی تبادلے اور عوامی سطح پر روابط باہمی تعلقات کی مضبوطی کی بنیاد ہیں۔ نمائش میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔