12.7 C
Islamabad
منگل, مارچ 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںٹیرف میں اضافہ، چین نے نئے ڈبلیو ٹی او کے فورم پر...

ٹیرف میں اضافہ، چین نے نئے ڈبلیو ٹی او کے فورم پر امریکا کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی

- Advertisement -

بیجنگ۔4مارچ (اے پی پی):چین نے امریکا کی جانب سے چینی مصنوعات پر حالیہ ٹیرف میں اضافے پر عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے تنازعات کے تصفیہ کے طریقہ کار کے تحت امریکا کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ یہ بات چین کی وزارت تجارت نے منگل کو کہی۔ شنہوا کے مطابق وزارت نے کہا کہ امریکا کی طرف سے یکطرفہ طور پر محصولات کا نفاذ ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی خلاف ورزی ہے اور چین ۔

امریکا اقتصادی اور تجارتی تعاون کی بنیاد کو کمزور کرتا ہے۔ وزارت نے کہا کہ چین امریکی اقدام پر شدید عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار کرتا ہے۔ وزارت نے مزید کہا کہ چین ڈبلیو ٹی او کے قوانین کے مطابق اپنے جائز حقوق اور مفادات کا بھرپورتحفظ کرے گا اور کثیر جہتی تجارتی نظام اور بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی نظام کا دفاع کرے گا۔ واضح رہے کہ امریکا نے اعلان کیا ہے کہ وہ چین سے درآمد کی جانے والی مصنوعات پر 10 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرے گا، جو 4 مارچ سے لاگو ہوگا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568512

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں