15.5 C
Islamabad
اتوار, فروری 23, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںٹیسلا اور فورڈ کی لاکھوں گاڑیاںسسٹم میں خرابی پر مارکیٹ سے واپس

ٹیسلا اور فورڈ کی لاکھوں گاڑیاںسسٹم میں خرابی پر مارکیٹ سے واپس

- Advertisement -

واشنگٹن۔23فروری (اے پی پی):ٹیسلا پاور سٹیئرنگ میں خرابی کے باعث 3 لاکھ سے زائد الیکٹرک کاریں جبکہ فورڈ موٹر سیٹ بیلٹ میں مسئلے کے پیش نظر ڈھائی لاکھ گاڑیاں واپس منگوا رہی ہے۔

روئٹرز کے مطابق نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن نےجاری بیان میں بتایا کہ فورڈ موٹر دو لاکھ 40 ہزار گاڑیاں واپس منگوا رہی ہے۔ان گاڑیوں میں 2020 سے 2021 تک بننے والی فورڈ ایکسپلورر اور ایوی ایٹر گاڑیاں شامل ہیں جن میں سیٹ بیلٹ بکل اینکر بولٹ غلط طریقے سے لگائے گئے ہیں۔

- Advertisement -

ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ ڈیلر بولٹ کا معائنہ کریں گے اور ضرورت کے مطابق انہیں تبدیل کریں گے۔دوسری جانب امریکی کمپنی ٹیسلا کا کہنا ہے کہ وہ پاور سٹیئرنگ فیچر میں خرابی کی وجہ سے اپنی تین لاکھ 76 ہزار الیکٹرک گاڑیوں کو واپس منگوا رہی ہے۔
پاور سٹیئرنگ فیچر میں خرابی کی وجہ گاڑی چلانے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور خاص طور پر کم رفتار پر حادثے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ فیصلہ نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کی ایک سال سے زیادہ جاری رہنے والی تحقیقات کے بعد کیا گیا ہے۔ 16 جنوری کو ٹیسلا نے کہا تھا کہ اس نے دنیا بھر میں ’سٹیئرنگ ری کال‘ جاری کرنے کا فیصلہ اُس وقت کیا جب ایک نامعلوم غیر ملکی ریگولیٹر نے تحقیقات شروع کیں اور اس مسئلے پر تشویش کا اظہار کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564923

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں