ٹیکسٹائل برآمدات 26 فیصد اضافہ سے 12.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

93
Pakistan Bureau of Statistics.
Pakistan Bureau of Statistics.

اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):جاری مالی سال میں ٹیکسٹائل برآمدات 26 فیصد اضافہ سے 12.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا فروری 22-2021 کے دوران گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں ٹیکسٹائل کی مجموعی قومی برآمدات میں 26 فیصد بڑھوتری سے زرمبادلہ کا حصول 12.6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

اس دوران بالحاظ مالیت تیار ملبوسات کی برآمدات میں 25.11 فیصد، نیٹ ویئر میں 33.86 فیصد، بیڈ ویئرز کی برآمدات میں 20.34 فیصد ، تولیہ میں 17.26 فیصد اور سوتی کپڑا کی برآمدات میں 28.23 فیصد اضافہ ہو ا ہے۔ اسی طرح سوتی دھاگہ کی برآمدات میں بھی 34.40 فیصد اور میڈاپس کی برآمدات میں 9.91 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔