ٹیکسٹائل شعبہ کو ریفنڈ (کی مد میں مزید 6.2 ارب روپے جاری کئے گئے ہیں، مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد کا ٹویٹ

67

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل شعبہ کو ریفنڈ (ڈی ایل ٹی ایل )کی مد میں مزید 6.2 ارب روپے جاری کئے گئے ہیں۔ جمعرات کو یہاں اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل کے شعبہ کو ریفنڈ کی مد میں ڈی ایل ٹی ایل سکیم کے تحت مجموعی طور پر 51.2 ارب جاری کئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس اقدام سے برآمد کنندگان کے لیکویڈیٹی کے مسائل حل ہوں گے اور وہ سرمایہ کاری کے ذریعے برآمدات کو مزید بڑھانے کے قابل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ٹیکسٹائل شعبہ کےلئے ڈی ایل ٹی ایل تیاری کے عمل میں ہے۔