اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں اگست 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 76 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق اگست 2022 کے مقابلے میں اگست 2023 کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں76فیصد کمی ہوئی ہے ۔
اگست 2022 کے دوران 12.3 ارب روپے کی ٹیکسٹائل مشینری درآمد کی گئی جبکہ اگست 2023 کے دوران درآمدات کا حجم 2.09ارب روپے رہا ۔