ٹیکسٹائل کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی شرح میں اضافہ

132
تیل اور گیس کے شعبہ جات میں تین ماہ کے دوران 65ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ،سرمایہ کاری بورڈ

اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی شرح میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔ سرمایہ کاری بورڈ کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اپریل 2019ءتک ٹیکسٹائل کے شعبہ میں 53.8 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 8.24 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل کے شعبہ میں مجموعی طورپر49.7 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2016-17 اور2015-16 ءمیں اس شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم بالترتیب 296.1 اور289 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیاتھا۔ اسی طرح مالی سال 2014-15ءاورمالی سال 2013-14ءمیں ٹیکسٹائل کے شعبہ میں براہ راست سرمایہ کاری کا حجم بالترتیب 256.4 اور197.8 ملین ڈالررہاتھا۔ سرمایہ کاری بورڈ کے مطابق ٹیکسٹائل کا شعبہ ان 10 بڑے شعبہ جات میں شامل ہیں جہاں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی شرح زیادہ ہے۔