- Advertisement -
مانسہرہ۔ 15 اپریل (اے پی پی):تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم اے)بفہ پکھل کا سینی ٹیشن سٹاف شنکیاری میں صفائی کے عمل کو یقینی بنانے کےلئے متحرک ہے۔ عملہ روزانہ کی بنیاد پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر ہٹانے، گلیوں اور بازاروں کی صفائی اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے میں مصروف ہے۔
اس مہم کا مقصد علاقہ کو صحت مند اور آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنا ہے۔ ٹی ایم اے حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ صفائی کے اصولوں پر عمل کریں، کوڑا کرکٹ مخصوص مقامات پر پھینکیں اور شہر کو صاف رکھنے میں میونسپل عملہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ صاف ماحول نہ صرف صحت کےلئے مفید ہے بلکہ یہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کی علامت بھی ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582112
- Advertisement -