ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل،10نومبر کو پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ انگلینڈ،11نومبر کو دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی

61
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں (کل)دو میچ کھیلے جائیں گے

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2021ءکی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی، پاکستان، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے ناک آئوٹ مرحلے میں جگہ بنا لی ہے،

پاکستانی ٹیم مسلسل پانچ فتوحات کے ساتھ میگا ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے، گرین شرٹس نے ورلڈکپ سپر 12 رائونڈ کے گروپ ٹو میں روایتی حریف بھارت، نیوزی لینڈ، افغانستان، نمیبیا اور سکاٹ لینڈ کی ٹیموں کو شکست فاش سے دوچار کیا۔

دوسری جانب، انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے چار، چار کامیابیاں حاصل کیں۔ میگا ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں 10 نومبر کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ 11 نومبر کو دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کا ٹاکرا آسٹریلیا سے ہو گا، دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔