اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس جمعرات 4 مئی کی صبح گیارہ بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کیا ہے ۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے 1973 کے آئین میں موجود جوائنٹ سٹنگ رولز کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کیا ہے ۔ اس سے قبل سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 15 مئی 2019 تک ملتوی کیا گیا تھا۔