23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادیپازیٹو پاکستان کے زیر اہتمام اور پاکستان رینجرز کے اشتراک سے جشن...

پازیٹو پاکستان کے زیر اہتمام اور پاکستان رینجرز کے اشتراک سے جشن آزادی کی تقریب پاکستان مانومنٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئی

- Advertisement -

پازیٹو پاکستان کے زیر اہتمام اور پاکستان رینجرز کے اشتراک سے جشن آزادی کی تقریب پاکستان مانومنٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئی
ہم اپنے بزرگوں کی قربانیوں سے آزاد ہونے والے ملک کی کھلی فضاءمیں سانس لے رہے ہیں، عابد اقبال کھاری

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) پازیٹو پاکستان کے زیر اہتمام اور پاکستان رینجرز کے اشتراک سے جشن آزادی کی تقریب پیر کو پاکستان مانومنٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔تقریب میں پاک رینجر،پولیس حکام، پازیٹو پاکستان کے نوجوانوں اور حکام سیمت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔اس موقع پر پرچم کشائی بھی کی گئی اور بہادر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اس موقع پر پاکستان رینجر اسلام آباد کے ونگ کمانڈر کرنل ساجد نے کہا کہ پاکستان رینجرز نے پاکستان مانومنٹ اسلام آباد میں پہلی مرتبہ پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی ہے۔اس موقع پر بڑی تعداد میں عام شہریوں سیمت پازیٹو پاکستان کے نوجوانوں،پاکستان رینجر اور سرکاری حکام نے شرکت کی۔ تقریب سے پازیٹو پاکستان کے صدر عابد اقبال کھاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرحدیں مخفوظ ہاتھوں میں ہےں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آزاد کرنے کے لئے ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیاں دی ہے اور آزاد ملک کی وجہ سے ہم کھلی فضاءمیں سانس لے رہے ہیں اس لئے ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہئیے۔انہوں نے پاک فوج کی قربانیوں کوبھی سراہا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ ملکی دفاع کے لئے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=66053

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں