پانچ ہزار طلباءکے پی ایچ ڈی فیلو شپ پروگرام کےلئے 50کروڑ روپے کے فنڈز مختص

51

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت آئندہ مالی 2019-20ءکے دوران ہایئر ایجوکیشن کمیشن کے زیر انتظام 5 ہزار طلباءکے پی ایچ ڈی فیلو شپ پروگرام کےلئے 50کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 9ارب97کروڑ25 لاکھ 93 ہزار روپے لگایا گیا تھا جبکہ 30جون2019ءتک اس منصوبہ کےلئے 3ارب 42کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔