پاکستانی اور چینی اداروں کےدرمیان زرعی تعاون میں مزید اضافہ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

89
چین میں پاکستانی سفیر نے سیچوان ایگریکلچر ایکسپو میں پاکستان نیشنل پویلین کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):پاکستان ایگری کلچرل ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) اور یونان اکیڈمی آف ایگری کلچرل سائینسز (وائی اے اے ایس) نے بیجنگ اور کمنگ میں معقدہ آن تقریب کے دوران مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت پاکستان اور چین کےدرمیان زرعی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق اور وائی اے اے ایس کے صدر ڈاکٹر جی ہوا وانگ نے دستخط کئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر معین الحق نے زرعی شعبہ میں پاکستانی اور چینی حکومتوں کے باہمی تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے تحت ایگری کلچرل جوائنٹ ورکنگ گروپ کے ایکشن پلان اور حال میں قائم کئے گئے گرین کوریڈور کے تحت فوڈ سکیورٹی،

نئے بیجوں کی تیاری، فصلوں کی پیداوار، کارپوریٹ فارمنگ اور آبپاشی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون اور اشتراک کار کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار بھی کیا کہ پی اے آرسی اور وائی اے اے ایس کی شراکتداری سے پاک چین زرعی تعاون مزید مستحکم ہو گا۔