پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نےدنیا کی بلندترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرلی

83

اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نےدنیا کی بلندترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرلی،وہ 8ہزار میٹر سے بلند دنیا کی پانچ چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیماہیں۔نائلہ کیانی نے 8ہزار 8سو48میٹربلنددنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ سر کر کے پاکستان کےلیے بڑا اعزاز حاصل کرکےدنیا کی بلندترین چوٹی پر سبز ہلالی پرچم لہرادیا، کوہ پیما نائلہ اس سے قبل کے ٹو، اَنا پورنا، گشہ بروم۔ون اور گشہ بروم۔ٹو سر کرچکی ہیں۔ نائلہ کیانی کا اگلا ہدف دنیا کی چوتھی بلند چوٹی ماؤنٹ لوہٹسے سر کرنا ہے۔