44.4 C
Islamabad
جمعرات, جون 12, 2025
ہومقومی خبریںپاکستانی سفیر ممتاز زہرابلوچ کی قیادت میں وفد کی اقوام متحدہ کی...

پاکستانی سفیر ممتاز زہرابلوچ کی قیادت میں وفد کی اقوام متحدہ کی سمندری کانفرنس میں شرکت

- Advertisement -

نائس، فرانس ۔9جون (اے پی پی):پاکستانی سفیر ممتاز زہر ابلوچ اقوام متحدہ کی تیسری سمندری کانفرنس (یو این او سی تھری) میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہی ہیں، جو رواں ہفتے 6 سے 9 جون 2025 کو فرانس کے شہر نائس میں منعقد ہو رہی ہے۔ یہ بات فرانس میں پاکستانی سفارتخانہ نے ایکس پر پوسٹ میں بتائی ۔

- Advertisement -

پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے کنونشن برائے قانون بحر(یو این سی ایل او ایس) کے ساتھ اپنی مضبوط وابستگی کا اعادہ کیا ہے اورپائیدار ترقی ہدف۔14 زیر آب زندگی کے تحت سمندری وسائل کے تحفظ اور پائیدار استعمال کے لیے اپنی کوششوں کو مزید تقویت دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

پاکستان سمندری ماحولیات کے تحفظ اور پائیدار ترقی کے عالمی اہداف کو فروغ دینے کے لیے اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کو ترجیح دے رہا ہے۔ وفد نے زور دیا کہ بین الاقوامی سمندری قوانین کا احترام بحری سلامتی اور معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

یہ کانفرنس سمندری آلودگی، ماہی گیری کے غیرقانونی طریقوں اور آب و ہوا کی تبدیلی کے بحران جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی اقدامات پر تبادلہ خیال کرے گی۔ پاکستان کا وفد اس موقع پر ملکی اور علاقائی مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرے گا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں