- Advertisement -
اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):پاکستان نے کہا ہے کہ ہم، دونوں ممالک کے درمیان آج کے روز طے پانے والی جنگ بندی کے معاہدے پر مخلصانہ عملدرآمد کے لیے پُرعزم ہے۔ اگرچہ بعض علاقوں میں بھارت کی جانب سے خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، لیکن ہماری افواج ذمہ داری اور ضبط و تحمل کے ساتھ صورتحال کو سنبھال رہی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نےبھارتی خارجہ سیکرٹری کے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے متعلق بیان سے متعلق میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جنگ بندی پر مؤثر عملدرآمد سے متعلق کسی بھی مسئلے کو مناسب سطح پر رابطے کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ زمینی سطح پر تعینات افواج کو بھی تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595509
- Advertisement -