28.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان ائیر ڈیفنس سسٹم نے بھارت کی جانب سے داغے گئے زیادہ...

پاکستان ائیر ڈیفنس سسٹم نے بھارت کی جانب سے داغے گئے زیادہ تر میزائل فضا میں ہی تباہ کر کے حملے ناکام بنادیئے، بھارت کی ہر حملے میں ناکامی کے بعد مایوسی کاجلد احاطہ کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

- Advertisement -

راولپنڈی ۔10مئی (اے پی پی):پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے بھارتی میزائل فضا میں ہی تباہ کر کے حملے ناکام بنادیئے، پاک فضائیہ کے فلائنگ اثاثے محفوظ ہیں، افغانستان پر بھارتی میزائل اور ڈرون حملوں کا مقصد خطے کو جنگ میں دھکیلنا ہے۔

وہ ہفتہ کی علی الصبح میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے نور خان ائیر بیس،مرید ائیر بیس اور شور کورٹ ائیر بیس پر طیاروں کے ذریعے فضاء سے میزائل داغے گئے ، پاکستان کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے تمام میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر کے حملہ مکمل طور پر ناکام بنا یا ہے، ہمارے ائیر ڈیفنس سسٹم نے بھارتی عزائم ناکام بنائے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ افغانستان پر جو میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے تھے وہ بھارت نے انڈین پنجاب میں میزائل ڈرامے کے بعد کیے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ بھارت خطے میں تیزی کے ساتھ عدم توازن پیدا کر کے خطے کو جنگ میں دھکیلنا چاہتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے پاس میزائلوں پر نصب الیکٹرانک سگنیچر پہنچ چکے ہیں جس سے پتہ چل گیا ہے کہ میزائل کہاں سے داغے گئے اور ان کا ہدف کیا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج چوکس ہیں جو ہندوستان کی بڑھتی ہوئی جارحیت اور بزدلانہ حملے کو ناکام بنا رہی ہیں۔

یہ حملے پاکستان کے بہادر اور غیور عوام کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے، بجائے اس کے کہ حوصلے کم ہوں ہر حملے اور بزدلانہ جارحیت کے ساتھ حوصلے بڑھ رہے ہیں۔ اگر کسی نے دیکھنا ہے تو رات کے اس پہر بھی راولپنڈی اور لاہور سمیت ملک کے بڑے شہروں میں لوگ سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں۔

بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ تمہاری ہر حملے میں ناکامی کے بعد مایوسی کاجلد احاطہ کریں گے۔قبل ازیں، جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت نے اپنی ننگی جارحیت جاری رکھتے ہوئے اپنے طیاروں سے فضاء سے زمین پر میزائل داغے جن کا ہدف نور خان ائیر بیس، مرید بیس اور شور کورٹ ائیر بیس تھا تاہم پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت نے افغانستان پر بھی میزائل داغے اور ڈرون حملے کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے پاگل پن، جارحیت اور مکاری سے خطے کو خطرناک جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔ انہوں نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس (بھارت) کی طاقت، مکاری، جارحیت سے مرعوب ہونے والے نہیں،بس وہ ہمارے جواب کا انتظار کرے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595113

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں