کراچی۔ 8 فروری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو بھی کاروبار حصص میں مندی کا تسلسل برقرار رہا اورکے ایس ای100انڈیکس 41ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے445.40پوائنٹس کمی سے40887.35پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ69.34فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں69ارب77کروڑ70لاکھ روپے سے زائدکی کمی ہو ئی البتہ کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت22.83فیصدزائد رہا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو لسٹڈکمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج اور حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاﺅس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ ،بینکنگ سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا۔اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس41332.75پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیالیکن بعدازاں فروخت پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے باعث حصص فروخت کرنے کا دباو¿ بڑھ گیا جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس41ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 40790پوائنٹس کی نچلی سطح پر دیکھا گیاتاہم دوسرے سیشن میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی لیکن مندی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس445.40پوائنٹس کمی سے40887.35پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس249.32پوائنٹس کمی سے19598.60پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس948.92پوائنٹس کمی سے68425.75پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس255.77پوائنٹس کمی سے29652.80پوائنٹس پر بند ہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر336کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے81کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿میں اضافہ،233کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ22کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں استحکام رہا۔مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں69ارب77کروڑ70لاکھ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر81کھرب30ارب 51کروڑ89لاکھ روپے ہوگئی۔جمعہ کومجموعی طور پر16کروڑ91لاکھ شیئرزکاکاروبارہوا،جو جمعرات کی نسبت 3کروڑ14لاکھ 31ہزار شیئرززائدہیں۔قیمتوں میںاتار چڑھاو¿ کے حساب سے سیمنس پاک کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت13روپے اضافے سے792روپے اورسن ریز ٹیکسٹائیل کے حصص کی قیمت 10.92روپے اضافے سے229.42روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی کولگیٹ پامولو کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت100روپے کمی سے 1900روپے اوروائتھ پاک کے حصص کی قیمت43روپے کمی سے1105روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے کے الیکٹرک ،پاک انٹر بلک ،اینگروفرٹیلائزر،لوٹی کیمکل ،میپل لیف ،اینگرو پولیمر ،بینک آف پنجاب ،ڈی جی خان سیمنٹ اور سوئی نادرن گیس کمپنی کے حصص سرفہرست رہے ۔