Election day banner
18.2 C
Islamabad
جمعہ, دسمبر 13, 2024
ہومقومی خبریںپاکستان اسٹاک ایکسچینج کا تاریخ میں پہلی مرتبہ تجارتی حجم دو ارب...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا تاریخ میں پہلی مرتبہ تجارتی حجم دو ارب بیس کروڑ سے زیادہ رہا

- Advertisement -

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا تاریخ میں پہلی مرتبہ تجارتی حجم دو ارب بیس کروڑ سے زیادہ رہا ۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اسٹاک ایکسچینج کے تجارتی حجم میں اضافہ کی بڑی وجہ حکومت کی سرمایہ کاردوست پالیسیوں پر بھرپور اعتماد ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے پہلی مرتبہ2 ارب20 کروڑ روپے سے زیادہ تجارتی حجم عبور کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ سرمایہ کاروں اور معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسوں پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے کنسٹرکشن ، کیمکلز ، آٹو موبائل اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کررہے ہیں بلکہ پرافٹ ٹیکنگ کا عمل بھی جاری ہے ۔

- Advertisement -

توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں حکومت سرمایہ کاروں کو مزید ریلیف فراہم کرے گی ۔ آج کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈرانڈیکس46 ہزار790 پر بند ہوا ۔ اسٹاک مارکیٹ میں2 لاکھ 84 ہزار312 شیئرز کاکاروبار ہوا جن کی مالیت 42 ارب 83 کروڑ روپے سے ز یادہ تھی۔

اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں نے پرافٹ ٹیکنگ بھی کی جس کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس میں 21 پوائنٹس کی کمی ہوئی ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں