پاکستان اسٹاک ایکس چینج،کے ایس ای100انڈیکس310.56پوائنٹس کی کمی سے41985.19پوائنٹس پربند

80
پاکستان اسٹاک ایکس چینج
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کرائے گئے مالیاتی اعدادوشمار

کراچی۔8 ستمبر(اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںمنگل کوکاروبار حصص میں اتار چڑھائو کے بعد مندی کا رجحان غالب آگیا جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس310.56پوائنٹس کی کمی سے 42ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 41985پوائنٹس کی سطح پرآگیاجبکہ67.98فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں50ارب16کروڑ37لاکھ روپے کی کمی ہوئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیرکی نسبت 18.08فیصد کم رہا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کوکاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز خریداری میں دلچسپی کے باعث تیزی رہی جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 42529پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاںمنافع حصول کی عرض سے سرمایہ کاروں نے شیئرز فروخت کرنے شروع کردیئے جس کے باعث مندی چھاگئی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس310.56پوائنٹس کی کمی سے41985.19پوائنٹس کی سطح پربند ہوا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 159.08پوائنٹس کی کمی سے17839.64پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 166.52پوائنٹس کی کمی سے29796.30پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس307.44پوائنٹس کے خسارے سے67729.13 پر بند ہوا۔ گزشتہ روز431کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں120کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 293میں کمی اور18میں استحکام رہا۔مندی کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ50ارب16کروڑ37لاکھ22ہزار138 روپے گھٹ کر78کھرب 59ارب72کروڑ64لاکھ 49ہزار270روپے رہ گیا۔کاروباری اعتبار سے نمایاں سرگرمیاں حیسکول پیٹرول،پاک انٹرنیشنل بلک،پاورسیمنٹ،پاک ریفائنری،بائیکو پیٹرولیم،کے الیکٹرک لمٹیڈ،ٹی آرجی پاکستان لمٹیڈ،پی ٹی سی ایل،فوجی فوڈز لمٹیڈ اور یونٹی فوڈز لمٹیڈ شامل ہیں ۔حصص کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کے لحاظ سے رفحان میظ250روپے کے اضافے سے8550روپے اورجوبلی انشورنس32.18روپے کے اضافے473.58روپے ہوگئی جب کہ کولگیٹ پامولو145.43روپے اورآئی لینڈ ٹیکسٹائیل65.29روپے کی کمی سے باالترتیب 3454.54روپے اور962.21 روپے ہوگئی۔