پاکستان اسٹاک ایکس چینج، کے ایس ای100انڈیکس169.92پوائنٹس کے اضافے سے46091.96پوائنٹس پر بند

87

کراچی۔13جنوری (اے پی پی):پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کو بھی کاروبار حصص میں تیزی کا رجحان برقرار رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس32ماہ بعد 46ہزار کی نفسیاتی حد کو عبورکرتے ہوئے مزید 169.92 پوائنٹس کے اضافے سے46091.96پوائنٹس کی بلندسطح پر پہنچ گیاجبکہ 54.23فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میںمارکیٹ کے سرمائے میں1ارب98کروڑ روپے سے زائد بڑھ گیا اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت 2.34فیصد زائد رہا۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کار تیل وگیس ،بینکنگ سیکٹر کے حصص کی خریداری میں سرگرم رہے جس کے باعث زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 46ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 46315 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے سبب 46300،46200اور46100کی نفسیاتی حدیں برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی آخر تک غالب رہی اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس169.92پوائنٹس کے اضافے سے46091.96پوائنٹس پر بند ہوا جو گزشتہ 32ماہ کی بلند ترین سطح ہے ،اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 74.02 پوائنٹس کے اضافے سے19286.15پوائنٹس ، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 5.07پوائنٹس کے اضافے سے 32064.18پوائنٹس اور کے ایم آئی30انڈیکس129.87پوائنٹس کی تیزی سے74566.39پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر437کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے 237کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 183 میں کمی اور 17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔مارکیٹ میں84کروڑ52لاکھ82ہزار198شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ روز منگل کو82کروڑ58لاکھ93ہزار776حصص کے سودے ہوئے تھے۔کاروبار میں تیزی کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ1ارب98کروڑایک لاکھ38ہزار646روپے بڑھ کر 83 کھرب 56 ارب 40 کروڑ 38 لاکھ65ہزار649 روپے ہوگیا ۔سرگرم کمپنیوں میں کے الیکٹرک،پاک انٹرنیشنل بلک،پاورسیمنٹ،ہم نیٹ ورک،فوجی فوڈز،بائیکو پیٹرولیم، ٹی آر جی پاکستان،اذگارڈ نائن،پاک ریفائنری، اورمیپل لیف شامل ہیں۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبا ر سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت74.60روپے کے اضافے سے6735روپے اورسیپ ہائر فائبر68روپے کے اضافے سے988روپے ہوگئی جب کہ کولگیٹ پامولو 100روپے کی کمی سے 3100روپے اوربہانیرو ٹیکس کے حصص66.55روپے کی کمی سے 585.44روپے ہوگئی ۔