34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان افغانستان کو شکست دے کر مسلسل تین فتوحات کے ساتھ انڈر19ایشیا...

پاکستان افغانستان کو شکست دے کر مسلسل تین فتوحات کے ساتھ انڈر19ایشیا کپ سیمی فائنل میں پہنچ گیا

- Advertisement -

دبئی۔12دسمبر (اے پی پی):انڈر19 ایشیا کپ کے گروپ میچ میں پاکستان نے افغانستان کو آسان مقابلے کے بعد  83 رنز سے شکست دے کر مسلسل تین فتوحات کے ساتھ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، پاکستان کے 304 رنز کے ہدف کے جواب میں افغان ٹیم 220 رنز پر آئوٹ ہوگئی، شامل حسین کو شاندار آل رائونڈ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

منگل کو آئی سی سی اے اکیڈمی دبئی میں کھیلے گئے انڈر19 ورلڈ کپ کے 9 ویں میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48اوورز میں 303 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی، پاکستانی اوپننگ جوڑی نے 115 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا، شاہزیب حسن 79 اور شامل حسین 75 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، ریاض اللہ نے73 اور اذان اویس نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔

- Advertisement -

افغانستان انڈر 19 کے بائولر بشیر احمد اور فریدون دائودزئی نے تین تین جبکہ خلیل احمد اور نصیر خان نے دو ،دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ پاکستان کے 304 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم 48.4 اوورز میں 220 رنز پر آئوٹ ہوگئی، نعمان شاہ 54 ، وافی اللہ تراخیل 32 اور کپتان نصیر خان معروف خیل 26 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے،

خلیل احمد نے 19 اور غضنفر نے 16 رنز کی اننگز کھیلی، پاکستان کی طرف سے عبید شاہ اور طیب عارف نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، خبیب خلیل نے 2 جبکہ عامر حسن اور شامل حسین نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ پاکستان ٹیم گروپ مرحلے میں مسلسل تین فتوحات کے ساتھ ناقابل شکست رہی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=419212

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں