کولمبو۔ 13 مارچ (اے پی پی) سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر میجرجنرل(ر) ڈاکٹرشاہد احمد حشمت نے کہاہے کہ پاکستان اورسری لنکاءعظیم ثقافتی ورثے کے امین ہیں اوردونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کی جڑیں تاریخ میں پیوست ہیں۔یہ بات انہوں نے سری لنکاءکے دارالحکومت کولمبومیں ”بدھ مت اورگندھارا کی تہذیب:پاکستان اورسری لنکاءکے درمیان ثقافتی بندھن“ کے موضوع پرمنعقدہ بین الاقوامی سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سیمینار کااہتمام سری لنکاءمیں پاکستان کے ہائی کمیشن نے کیاتھا۔پاکستانی ہائی کمشنر نے کہاکہ پاکستان اورسری لنکاءکے عوام کے درمیان باہمی لگاﺅ دونوں ممالک کے درمیان خصوصی تعلقات اور روابط کی بنیادہے جس کی جڑیں اسلام اوربدھ مت کی امن، آشتی اورانسانیت کے پیغامات میں پیوست ہے۔سیمینارسے چین، جرمنی پاکستان اورسری لنکاءسے تعلق رکھنے والے معروف سکالرز نے خطاب کیا جن میں چین کے سنگھوا یونیورسٹی کے پروفیسرڈاکٹرلی ژی گوانگ، یونیورسٹی آف مینزے جرمنی کے سکالرپروفیسرڈاکٹرہیوگ وان سکائی ہاک، بلوچستان یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلرآغا احمد گل، ڈائریکٹرجنرل ہائیرایجوکیشن کمیشن پاکستان ڈاکٹرصفدرعلی شاہ، ٹیکسلا یونیورسٹی آف ایشین سیولائزیشن کے ڈائریکٹرپروفیسرڈاکٹرغنی الرحمان اوردیگر نے خطاب کیا