پاکستان اور آسٹریلیاویمنز کے درمیان دوسرا ون ڈےمیچ کل کھیلا جائے گا، میزبان ویمن کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل

183
آسٹریلیا ویمن نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان ویمن کو 101 رنز ہرا کر سیریز میں کلین سویپ مکمل کر لیا

برسبین۔17جنوری (اے پی پی): پاکستان اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل (بدھ کو) ایلن بارڈر فیلڈ، برسبین میں کھیلا جائے گا ، قومی خواتین ٹیم ان دونوں دورہ آسٹریلیا پر موجود ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف3ون ڈے اور اتنے ہی ٹی 20 میچ کھیلے گی ، دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 18 جنوری بروز بدھ کو ایلن بارڈر فیلڈ سٹیڈیم ، برسبین میں کھیلا جائے گا ۔

میزبان خواتین ٹیم کو پاکستان ویمن ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ آسٹریلوی ویمن ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی خواتین ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستانی ٹیم کو بسمہ معروف لیڈ کر رہی ہیں جبکہ آسٹریلوی ٹیم کو میگ لیننگ لیڈ کریں گی ،

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے 21 جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز 24 جنوری سے سڈنی میں ہو گا، سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ 26 جنوری کو ہوبارٹ جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 29 جنوری کو کینبرا میں کھیلا جائے گا ۔