کینبرا۔ 02 نومبر (اے پی پی)پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل منگل کو کینبرا میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا۔ پاکستانی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ آسٹریلیا کی کپتانی کے فرائض ایرون فنچ انجام دیں گے۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل 8 نومبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔