پاکستان اور برطانوی آرمی ویمن ہاکی ٹیموں کے درمیان فائنل میچ ،برطانوی آرمی ویمن ٹیم نے میچ جیت لیا

79
آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر

راولپنڈی۔ 23 نومبر (اے پی پی)پاکستان اور برطانوی آرمی ویمن ہاکی ٹیموں کے درمیان فائنل میچ ہفتہ کو آرمی ہاکی سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا گیا۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی آرمی ویمن ٹیم نے یہ میچ جیت لیا۔قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر بھی اس موقع پر موجود تھے۔بعد ازاں چیف آف آرمی سٹاف آرمی ٹیموں کے کھلاڑیوں سے بھی ملے جنہوں نے حال ہی میں پشاور میں منعقدہ قومی کھیلوں میں نمایاں کامیابی حاصل کی تھی۔پاکستان آرمی ٹیموں نے قومی کھیلوں میں مجموعی طور پر 7909پوائنٹس سکور کر کے 50گولڈ،134سلور اور 96برونز میڈلز حاصل کئے۔