پاکستان اور ترکمانستان کا تاپی منصوبے پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

Tapi projects
Tapi projects

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):پاکستان اور ترکمانستان نے تاپی منصوبے پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ منگل کو وزارت توانائی سے جاری اعلامیہ کے مطابق نگران وزیر توانائی محمد علی سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان مولاموف نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقین نے تاپی منصوبے کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر توانائی نے کہا کہ ملکی ضروریات پوراکرنے کے لئےپاکستان پائپ گیس پر توجہ دے رہا ہے ۔ فریقین نے تاپی منصوبے پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ترکمان کے سفیر نے پیرس میں منعقد ہونے والے ترکمانستان کے روڈ شو میں شرکت کی دعوت بھی دی ۔