21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان اور ترکیہ کے انسداد دہشت گردی مشاورت کے دوسرے دور کا...

پاکستان اور ترکیہ کے انسداد دہشت گردی مشاورت کے دوسرے دور کا اسلام آباد میں انعقاد

- Advertisement -

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):پاکستان اور ترکیہ کے انسداد دہشت گردی مشاورت کا دوسرا دور پیر کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ پاکستانی وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل برائے انسداد دہشت گردی وزارت خارجہ عبدالحمید نے کی جبکہ ترک وفد کی سربراہی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے انٹیلی جنس اینڈ سکیورٹی کنعان یلماز نے کی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں اطراف نے عالمی اور علاقائی دہشت گردی کے منظر نامے کا جائزہ لیا اور خطے اور اس سے باہر دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے لاحق خطرات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اپنے بہترین طریقوں کا اشتراک کیا اور انسداد دہشت گردی کے شعبے میں جاری پاک ترک تعاون کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ عالمی برادری کو طویل عرصے سے جاری تنازعات کو حل کرکے دہشت گردی کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

فریقین نے ایک دوسرے کے تجربات سے جاری تعاون اور باہمی سیکھنے کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ دہشت گردی کی مالی معاونت کے انسداد، دہشت گردی کے مقاصد کے لئے انٹرنیٹ کے استعمال کی روک تھام اور بنیاد پرستی کی روک تھام کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ مشاورت کا اگلا دور انقرہ میں باہمی طور پر مناسب تاریخوں پر ہوگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=558610

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں