31 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںپاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط دوستی ہے، ریجنل ڈائریکٹر پاک ترک...

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط دوستی ہے، ریجنل ڈائریکٹر پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکول

- Advertisement -

ملتان ۔ 21 مئی (اے پی پی):ریجنل ڈائریکٹر پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکول ملتان ریجن حسین جان جوشکن نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان قریبی اور مضبوط دوستی ہے جسے اکثر ان کے مشترکہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتوں کی وجہ سے "بھائی بھائی” کہا جاتا ہے ہم دو جان ایک جسم کے مانند ہیں یہ تعلق محض سفارتی تعلقات سے آگے بڑھتا ہے جس میں تعلیمی و ثقافتی تبادلے، اقتصادی تعاون اور فوجی شراکت داری شامل ہے پاکستان اور انڈیا کے درمیان حالیہ کشیدگی میں یہ بات پوری دنیا پر عیاں ہوگئی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کی طرف سے منعقدہ تقریب پذیرائی کے موقع پر کیا ،پاک بھارت حالیہ کشیدگی میں ترکیہ کی جانب سے بھرپور ساتھ دینے پر یوم تشکر کے تناظر میں ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نے پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکول ملتان میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جس میں سماجی رہنما و صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم نے ملتان کے عوام اور سول سوسائٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے انہیں ملتانی اجرک کے ساتھ تحائف اور گلدستہ پیش کیا اس موقع پر ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ریاض حسین، سیدہ قراة العین اقبال پرنسپل پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکول ملتان، وائس پرنسپل محمد مصب اور ٹیچر محمد بھی موجود تھے

- Advertisement -

اس موقع پر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے صدر نعیم اقبال نعیم نے کہا کہ ہم پاکستانی عوام کی جانب سے ترکیہ کی حکومت، صدر رجب طیب اردوان اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ مصیبت کے وقت ہمارے ساتھ فرنٹ فٹ پر آکر کھڑے ہوئے دونوں ممالک نے ہمیشہ قدرتی آفات اور دیگر چیلنجوں سمیت مشکل کے وقت میں مسلسل ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے پاکستان کی خودمختاری کے لیے ترکیہ کی حمایت اور تحریک پاکستان میں اس کے کردار کو اکثر دونوں ممالک کے درمیان مضبوط رشتے کی مثالوں کے طور پر پیش کیا جاتا ہے.

پرنسپل سیدہ قراة العین نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کا مشترکہ اسلامی ورثہ اور ثقافتی مماثلتیں دوستی کی بنیاد ہیں .وائس پرنسپل مصعب نے کہا کہ دونوں ممالک اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599727

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں