پاکستان اور ترکی کے درمیان طیاروں کی فروخت کا معاہدہ طے پا گیا

113
APP76-23 KARACHI: November 23 – Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif witnesses as Air Marshal Arshad Malik, Chairman Pakistan Aeronautical Complex and Mustafa Seker Deputy Undersecretary Turkish Ministry of Defence Industry signing an MoU for sale of Super Mushshak Aircraft to Turkey during IDEAS 2016 at Expo Center. APP

اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) پاکستان اور ترکی کے درمیان سپر مشاق طیاروں کی فروخت کا معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے کی تقریب ایکسپو سنٹر کراچی میں جاری آئیڈیاز 2016کے دوران ہوئی۔ ائیر مارشل ارشد ملک، چیئرمین پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس اورترک دفاعی پیدوار کی وزارت کے ڈپٹی سیکریٹری مصطفٰی سیکر نے اس تاریخی معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس ترکی کو 52 سپر مشاق طیارے مہیا کرے گا جو ترک فضائیہ کے پائلٹس کی ابتدائی تربیت میں استعمال ہونگے اس کے علاوہ پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس ان طیاروں کے انجن کی مرمت اور اوورہال کی سہولت بھی فراہم کرے گا۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین ، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کے علاوہ پاکستان اور ترکی کے اعلیٰ عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔