33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان اور جنوبی افریقہ انڈر 19 ٹیمیں تیسرے یوتھ ون ڈے میچ...

پاکستان اور جنوبی افریقہ انڈر 19 ٹیمیں تیسرے یوتھ ون ڈے میچ میں (کل)آمنے سامنے ہوں گی، پاکستان کو7 میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل

- Advertisement -

جوہانسبرگ ۔ 26 جون (اے پی پی) پاکستان اور جنوبی افریقہ انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان سات یوتھ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ (کل) جمعرات کو کھیلا جائے گا، گرین شرٹس کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ ابتدائی دو ون ڈے میچز میں شاندار فتوحات کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور وہ تیسرا میچ جیت کر سیریز میں 3-0 کی برتری حاصل کرنے کیلئے پر جوش ہیں تاہم دوسری جانب جنوبی افریقن ٹیم بھی میچ میں کامیابی حاصل کر کے سیریز میں جاندار کم بیک کرنے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=152294

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں