راولپنڈی ۔28اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ دوپہر 12 بجے شروع ہوگا، پاکستانی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان (نائب کپتان) عبداللہ شفیق، عابد علی، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث رﺅف، حارث سہیل، افتخا احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان، محمد موسیٰ اور روحیل نذیر شامل ہیں، زمبابوے کی قیادت کے فرائض چامو چیبھابھا انجام دیں گے، دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں برینڈن ٹیلر، شان ولیمز، سکندر رضا، ویلنگٹن ماساکڈزا، ایلٹن چگمبورا، برائن چاری، رائن برل، ٹینڈائی چسرو، ٹینڈائی چترا، کریگ ارون، فراز اکرم، تناشے کامو، کارل مومبا، رچمونڈ موتم بمی، ویسلے مدھویری، بلیسنگ موزرابانی، رچرڈ نگروا اور ملٹن شومبا شامل ہیں، واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں جمعرات کو دوپہر ایک تا سہ پہر 4 بجے تک نیٹ پریکٹس کریں گی، سیریز کا دوسرا ون ڈے یکم نومبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 3 نومبر کو کھیلا جائے گا۔