پاکستان اور عمران خان کی سیاست لازم و ملزوم نہیں ،پاکستان آئین عمرانیات وفرقہ عمرانیات کے مطابق نہیں چل سکتا،عظمی بخاری

75
پاکستان اور عمران خان کی سیاست لازم و ملزوم نہیں ،پاکستان آئین عمرانیات وفرقہ عمرانیات کے مطابق نہیں چل سکتا،عظمی بخاری

لاہور۔3اگست (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہے کہ عمران خا ن کے بغیر پاکستان کی سیاست نہیں چل سکتی ،پاکستان اور عمران خان کی سیاست لازم و ملزوم نہیں ہیں،پاکستان آئین عمرانیات اور فرقہ عمرانیات کے مطابق نہیں چل سکتا ،جو دوسروں کو چور اور ڈاکو کہتا ہے اور اپنے ماتھے پر صاد ق وامین کی پٹی لگا کر پھرتا ہے، وہ خود سب سے بڑا ڈاکو اور چور نکلا ، صرف اس پر سپریم کورٹ کی مہر لگنا باقی ہے ،یہ کہا جارہا ہے کہ اس شخص کو کچھ نہ کہا جائے ،یہ صادق و امین ہے ،ہاتھ نہ ڈالیں کیونکہ وہ بہت مقبول ہے ،عارف نقوی کے کیسز نکلے تو وہ بے چارہ ہے ،فرح گوگی کی کرپشن نکلی تو وہ بے چاری ہے،وہ صادق و امین جو توشہ خانہ لوٹ کر کھا گیا ،فرح گوگی لوٹ کر کھاگئی، آپ سے کیوں نہ پوچھیں،

پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ ہم مزدور اور غریب لوگ ہیں ، ہماری پارٹی کے چاہنے والے عام لوگ ،ریڑھی والے اور دکان وا لے ہیں، ہم الیکشن کمیشن کے پاس ریکارڈ جمع کرا چکے ہیں ، ہم نے کوئی حکم امتناعی نہیں لیا ، ہم نے کبھی یہ نہیں کہا کہ ہماری چیزیں باہر نہ لائیں ، ہمارے اکائونٹس کوچھپائیں ،

الیکشن کمیشن نے سکروٹنی کرنی ہے، کرے، مسلم لیگ (ن)تیار ہے لیکن جنہوں نے گاجریں کھائی ہیں ،ان کے پیٹ میں درد ہے ،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والے چور تو ہیں ہی، جھوٹے بھی ہیں، عدالتوں کے کندھوں پر رکھ کر بندوق چلاتے ہیں،ہر معاملہ قالین کے نیچے نہیں چھپ سکے گا، ہم سمجھتے ہیں عدلیہ کو مزید متنازعہ نہیں ہونا چاہیے ،عمران خان کی چور ی ثابت ہو گئی ہے،وہ ایک بد دیانت ثابت ہو ا ہے ، ڈکیت ثابت ہوا ہے،

اس پر صرف سپریم کورٹ کی مہر لگنی باقی ہے اور اس کی نا اہلی واضح لکھی ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان بیشک مظلومیت کی شکل بنائیں کہ میں ایک ڈائری لے کر نکلا ہوں ، میں تو کہوں گی ڈائری کو بھی ضبط ہونا چاہیے اس میں بڑے بڑے قصے نظر آئیں گے،

انہوں نے کہاکہ ایک صحافی نے شوکت خانم کو چیئرٹی دینے والوں کو سوالات بھیجے ہیں ،سب کے تحریری جوابات موجود ہیں، ہم نے پیسے شوکت خانم کو دیئے تھے ،ہمیں نہیں معلوم وہ پی ٹی آئی کے اکائونٹ میں جارہے ہیں ، یہ سپریم کورٹ کے اندر پیش ہو نا چاہیے ،انہوں نے مزید کہا کہ صادق اور امین نے ہمیشہ بال ٹمپرنگ کی ،جوا کھیلا ،وہ صادق و امین جس کے خلاف امریکی عدالت سے بھی فیصلہ آیا ،صادق و امین کودوسروں کو چور کہنے اور الزام لگانے کا شوق تھا، نظام قدرت ہے آپ جو جو بوتے ہیں وہ کاٹتے ہیں ،

صادق و امین کے پرت کھلتے چلے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان دوسروں کو امپورٹڈ کہتا ہے ،ان کی ساری زندگی بال بچہ دوست یار فنڈنگ بھی امپورٹڈ ہے، عارف نقوی کے کیسز نکلے تو وہ بے چارہ ہے ،فرح گوگی کی کرپشن نکلی تو وہ بے چاری ہے،عمران خان صاحب آپ نے زکواةکا پیسہ کھایا تو حساب دیں،شوکت خانم کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے لیکن جب آپ والدہ کا نام استعمال کرکے پیسہ اکٹھا کریں تو کس سے پوچھیں، وہ صادق و امین جو توشہ خانہ لوٹ کر کھا گیا ،فرح گوگی لوٹ کر کھا گئی ان سے کچھ نہ پوچھیں،عمران خان کو ماننے والے سن لیں ان کی ڈائری میں فرح گوگی کے ہیروں کا حساب کتاب تھا ،

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے بیٹے سے تنخواہ بھی نہیں لی تھی تو اسے نا اہل کردیا گیا ، عمران خان نے کیا کیا ہے ،فارن فنڈنگ کیسز کے اکائونٹ دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کتنے بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی، عظمی بخاری نے کہا کہ عمران خان نے پانچ ایفی ڈیوڈ دیئے کہ تمام معلومات میرے مطابق درست ہیں، قسم نہیں کھائی لیکن چوری کر لی،عمران خان کو بطور پارٹی سربراہ سوال کیاگیا تھا،فواد چودھری نے لطیفہ سنایا کہ عارف نقوی کا جرم ثابت نہیں ہوا ،ولیمہ کی دعوت نہیں، منی لانڈنگ کی وجہ سے قید ہو سکتی ہے،

عمران خان کے پڑھے لکھے ارسطو، انہیں اوورسیز ثابت کرنے پر لگے ہوئے ہیں ، عمران خان اتنے معصوم اور دودھ کے دھلے ہیں کہ شوکت خانم کے نام پر پیسے لئے اور خرچ کرکے یاداشت چلی گئی،پیسے کہاں خرچ ہوئے اس کی کہانی باقی ہے،عمران خان کے مجاہدین کہہ رہے کہ ممنوعہ فنڈنگ فارن فنڈنگ نہیں،انہوں نے کہا کہ ایک روز پہلے عمران خان گرا تو آج ڈالر گر گیا ہے ،ڈالر جتنا مرضی گر جائے عمران خان سے زیادہ نہیں گر سکتا، کیا تین سو چھپن کمپنیوں سے پیسے لینا والا خود دار لیڈر ہے ،اس نے امریکہ کو ایبسلیوٹلی ناٹ کہا لیکن ڈالر وںکو ایبسلیوٹلی ناٹ نہ کہہ سکا،،عمران خان کے 51لاکھ ڈالر آئے ،ان میں دو سو پینسٹھ کمپنیاں صرف امریکی ہیں ، یہ ڈٹ کر کیسے امریکہ کے خلاف کھڑا ہے،

عمران خان کا اصل چہرہ قوم کو دکھانے کے قابل بھی نہیں ،انہوں نے کہا کہ ممنوعہ دیسی فنڈنگ عمران خان نے کی، وہ خود داری میں جائز ہوتی ہے ، خان صاحب آپکی گیم اوور ہو چکی اور آپ کو اس کا عدالت میں جواب دینا ہوگا ، الیکشن کمیشن کی رپورٹ آ گئی ہے ،اب حنیف عباسی کو بھی عدالت جانا چاہیے ،تین بار کا وزیر اعظم بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر گھر جا سکتا ہے تو عمران خان کے تو ممنوعہ فنڈنگ سرٹیفائیڈ اکائونٹس ہیں ، انہیں بھی گھر جانا ہوگا ۔