- Advertisement -
اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ان کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان کی سربراہی میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت کے بعد ثقافتی تعاون اور قونصلر امور کے لیے مشترکہ کمیٹی کے قیام کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزرائے اعظم اور وزرائے خارجہ متحدہ عرب امارات پاکستان جوائنٹ بزنس کونسل کے قیام سے متعلق مفاہمتی یادداشت کے تبادلے کے موقع پر موجود تھے۔ ان دستاویزات کا مقصد دونوں ممالک کے لوگوں کے ساتھ ساتھ کاروباری افراد کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585252
- Advertisement -