33.2 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان اور نیوزی لینڈ اے کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی...

پاکستان اور نیوزی لینڈ اے کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائیگا

- Advertisement -

دبئی ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اے اور نیوزی لینڈ اے کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) جمعہ کو دبئی میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی، تین ون ڈے اور دو چار روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 15 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 17 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 21 اکتوبر، دوسرا ون ڈے میچ 24 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 26 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=117027

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں