راولپنڈی۔21اپریل (اے پی پی):پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کے مؤثر سکیورٹی انتظامات، آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر سمیت دیگر سینئر افسران آر پی او کے ہمراہ تھے،
ایس ایس پی آپریشنز نے آر پی او راولپنڈی کو سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کے حوالے سے بریف کیا، راولپنڈی پولیس کے 5 ہزار سے زائد افسران و اہلکاروں نے محنت و مستعدی سے سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، آر پی او راولپنڈی نے تمام افسران کو فول پروف سکیورٹی انتظامات ہمہ وقت یقینی بنانے کی ہدایت دی، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیمز اور شائقین کے تحفظ کے لیے راولپنڈی پولیس کے افسران و اہلکار انتھک محنت کے ساتھ فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنا رہے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=458824