دبئی ۔ 20 نومبر (اے پی پی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 24 نومبر سے دبئی میں شروع ہوگا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ کیویز ٹیم نے سیریز کے پہلے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری قائم کی تھی۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پہلے میچ میں شکست دینے کے بعد ان کی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ دوسرے میچ میں بھی گرین شرٹس کو شکست دے کر سیریز جیتنے کے لئے بھرپور کوشش کریں گے۔