22.1 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 31, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری...

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 25 جنوری سے ملتان میں شروع ہوگا

- Advertisement -

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 25 سے 29 جنوری تک ملتان کرکٹ سٹیڈیم ، ملتان میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی ٹیم کو میزبان ویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 127 رنز سے شکست دی تھی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم ان دنوں پاکستان کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان پاکستان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا ایک میچ کھیلا جا چکا ہے جو پاکستان نے جیتا تھا۔اس سے قبل پاکستان اے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا تین روزہ وارم اپ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔

- Advertisement -

پاکستان ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کریگ براتھویٹ کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ میچ انتہائی دلچسپ اور کانٹے دا ر ہوگا۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو سیریز برابر کرنے کے لئے میچ جیتنا ضروری ہوگا جبکہ پاکستان کی ٹیم کو سیریز اپنے نام کرنے کے لئے میچ کم از کم ڈرا کھیلنا ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ویسٹ انڈیز ٹیم کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں فتح سے قبل ملتان کرکٹ سٹیڈیم ،ملتان میں گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 152 رنز سے شکست دی تھی۔دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھی سری لنکا کے رنجن مدوگالے آئی سی سی میچ ریفری ہوں گے۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں پال رائفل اور راڈنی ٹکر آن فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ رچرڈ کیٹلبرو تھرڈ امپائر اور راشد ریاض قمر فورتھ امپائر کی ذمہ داری نبھائیں گے۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 25 سے 29 جنوری تک ملتان میں ہی کھیلا جائے گا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=550073

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں