23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںپاکستان اور پنجاب کی پہلی انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کے قیام پر فخر...

پاکستان اور پنجاب کی پہلی انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کے قیام پر فخر ہے، انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس میں سکھ نوجوان اور بچیوں کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی،مریم نواز شریف

- Advertisement -

لاہور۔16اپریل (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور پنجاب کی پہلی انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کے قیام پر فخر ہے، انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس میں سکھ نوجوان اور بچیوں کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس سکواڈ کے تمام بچوں کو سلام پیش کرتی ہوں، یونیفارم پہن کر آپ ملک کی حفاظت پر مامور ہوتے ہیں چاہے ماحولیاتی سرحدوں کی حفاظت یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے۔انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کی پاسنگ آئوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب کو سرسبز وشاداب بنانے کیلئے لاکھوں درخت لگواچکے ہیں اور بھی درخت لگوارہے ہیں،ہمارے آنے سے پہلے جتنے برے حالات تھے سب کے علم میں ہیں کسی کو ملک و قوم کی پروا نہیں تھی لیکن اب پروا کرنے والے لوگ آچکے ہیں،چار سال ایک حکومت رہی اس نے کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر چار سال رہنے والوں نے کام کیا ہوتا تو پاکستان کی یہ حالت نہ ہوتی،محمد شہبازشریف کی محنت کے ثمرات تیزی سے سامنے آرہے ہیں،آج ڈیفالٹ کی آواز نہیں آتی بلکہ سٹاک ایکسچینج کے نئے ریکارڈ بننے کی آواز آتی ہے، مہنگائی کا38فیصد سے کم ترین سطح پر آنا بھی ایک ریکارڈ ہے،مہنگائی کبھی کم نہیں ہوتی، آٹا کبھی سستا نہیں ہوتا، بجلی کے نرخ کبھی کم نہیں ہوتے لیکن ہم نے اللہ کے فضل وکرم سے کرکے دکھایا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب میں روٹی کے نرخ 25روپے سے کم ہوکر 12روپے تک پہنچے،آٹا سستا ہوتو کوئی بھوکا نہیں سوتا،رمضان المبارک میں گھر کے دروازوں پر دستک دے کرچیک پہنچائے، پہلی مرتبہ لوگوں کو لائنوں میں نہیں لگنا پڑا،شہروں اور دیہات میں صفائی کا یکساں نظام نظر آرہا ہے،صفائی والی گاڑیوں ہر جگہ نظر آرہی ہیں۔قلیل عرصے میں موسیماتی تبدیلی کا چیلنج پورا ہونے پر شکر ادا کرتی ہوں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سموگ کی وجہ سے گزشتہ چند سالوں سے بچے،بوڑھے اورسب بیمار ہوتے تھے،سموگ کی وجہ سے سکول بند کرنے پڑتے اور ہسپتالوں کے بیڈز بھر جاتے جبکہ فضا کو سانس لینے کے قابل بنانا بھی بہت بڑا خواب تھا، آلودگی کے انسانی صحت پر مضر اثرات کیلئے جامع انوائرمنٹ پالیسی بنائی بلکہ سکواڈ کی صورت میں عملی شکل بھی دی،پنجاب میں زیروپلاسٹک پالیسی کو دوسرے صوبے کاپی کررہے ہیں،صوبہ تیزی سے زیرو پلاسٹک کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سیکرٹری راجہ جہانگیر انوراور پوری ٹیم نے بڑی محنت سے کام کیا،امید ہے کہ انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس پوری محنت کرے گی جس سے پنجاب ایک دفعہ پھر صاف اور سرسبز ہوجائے گا، ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صوبے کے ہر علاقے میں صفائی یقینی بنارہے ہیں۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ ہماری حکومت نے انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو نئی موٹربائیکس، گاڑیاں، ڈرون اور پوری سکواڈ ٹیم مہیا کی ہے،گزشتہ حکومت میں جو حالت پاکستان اورپنجاب کی تھی، انوائرمنٹ ڈیپارنمنٹ کی بھی وہی حالت تھی مگر آج پرواہ کرنے والے لوگ آئے تو قوم اور ملک کے حالات بدل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محمد نوازشریف کی ٹیم کی کوشش دیکھیں کہ آج مہنگائی پچھلے کئی سالوں کی کم سطح پر ہے، مہنگائی وہی کم کرتے ہیں جن کے دل میں عوام کا درد ہوتا ہے اگر دل میں عوام کا درد ہوتو کام ہوتے نظر آتے ہیں، پنجاب میں لا اینڈ آرڈر کو بہتر کرنے کیلئے میری ٹیم دن رات محنت کررہی ہے جبکہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ قائم کیا ہے جس نے باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے، ریپ اور دیگر خطرناک جرائم پر ملزمان کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کرکے جیل کی سلاخوں میں ڈالا جاتا ہے، میو اور جناح ہسپتال کے ایم ایس کو معطل کرنے پر میڈیا پر بہت سے باتیں ہوئیں۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ ڈاکٹر ہسپتالوں میں مریض کی خدمت کرتے،ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں ڈاکٹروں کی عزت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا،100ارب روپے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات مفت دینے کیلئے دیئے ہیں، غریب مریض کو اب یہ نہیں کہا جاتا کہ آپ دوائی باہر سے لے لیں، پچھلے چند ماہ میں ساڑھے تین ہزار ہارٹ کے مریض بچوں کی سرجری کی گئی،سرکاری ہسپتالوں میں ہزاروں افرادکا فری ڈائیلاسز اور آرگن ٹرانسپلانٹ جو50لاکھ روپے کا فری کیا جارہا ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ جناح ہسپتال میں خاتون نے بتایا کہ حادثے میں زخمی بیٹے کی سرجری ہونا تھی، ڈاکٹرز نے کہا ہفتے اور اتوار کی چھٹی ہے پیر کو آجانا آپریشن کیلئے ڈاکٹر کا گائون اور آکسیجن ماسک تک باہر سے منگوائے جاتے ہیں، دوائیوں کے سٹور میں کارٹن پڑے ہیں اور مریضوں کو دوائیاں نہیں ملتیں

باہر سے دوائی منگوانے پر میری زیر وٹالرنس ہے، فرض پورا کرنے والے ڈاکٹروں کی بہت عزت ہے مگر لاپرواہی اور کوتاہی کو برادشت نہیں کیا جائے گا، ہسپتالوں میں بہتری کے لئے جو ایکشن لینا پڑا،لوں گی۔ہسپتالوں میں اب مفت ادویات اور آلات کیلئے اعلان کرائے جاتے ہیں، مریض ادویات مفت نہ ملنے پر شکایت کائونٹر پر کمپلینٹ کر سکتے ہیں، مریض کو لائن میں نہ لگنا پڑے اور عزت سے دوائی ملے اور علاج ہو،تمام سرکاری ہسپتالوں کا بغیر بتائے دورے کررہی ہوں جس سے کافی بہتری آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سکولوں کی آئوٹ سورسنگ کرنے سے تعلیمی نظام میں بہتری نظر آرہی ہے جبکہ بچوں کو وظائف، سکالر شپ اور اب لیپ ٹاپ دینے جارہے ہیں نیز اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام سے 30ہزار افراد کوقرضے مل چکے اور 26ہزار گھر تکمیل کے آخری مرحلے میں ہیں، دوہزار گھر بن چکے ہیں، کوئی ایسی حکومت بتائیں جنہوں نے ایک سال کے اندر اتنے گھر بنائیں ہوں

پنجاب میں ماحول دوست گرین الیکٹرک بسیں لارہے ہیں،لاہور میں گرین بسیں چل رہی ہیں،چند ماہ کے اندر1500الیکٹرک بسیں آپ کو پورے صوبے میں چلتی نظر آئیں گی، آرٹیفیشل مہنگائی پر کریک ڈائون کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں،ملک کو پانچ سال فتنے سے دور مل گئے تو ترقی کرے گا اور آگے جائے گا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583071

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں