پاکستان اور ہنگری کے درمیان بین الاقوامی معیار کی ائیر لائنز کے آپریشن سے دوطرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا،وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان کی وز ایئر کے سربراہ جوزف ورادی سے ملاقات میں گفتگو

59

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہنگری کے درمیان بین الاقوامی معیار کی ائیر لائنز کے آپریشن سے دوطرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وِز ائیر کے چیف ایگزیکٹو افسر جوزف ورادی سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے جمعہ کو یہاں وفاقی وزیر سے ملاقات کی-

وزیر ہوابازی نے وز ایئر کے سربراہ کو آگاہ کیا کہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے بھرپور مواقع موجود ہیں- انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ائیر لائنز کے آپریشن تبادلوں کے نتیجے میں ملک میں سیاحت اور تجارت کو فروغ ملے گا- غلام سرور خان نے کہا کہ پاکستان اور ہنگری کے درمیان بین الاقوامی معیار کی ائیر لائنز کے آپریشن سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا-

ملاقات کے دوران اسلاآباد سے بدا پسٹ ہنگری کے درمیان براہ راست پروازوں کے بارے میں لائحہ عمل پر گفتگو ہوئی-ملاقات میں وفاقی وزیر کو وز ائیر لائن کے مختلف آپریشنز پر بھی بریفنگ دی گئی-