پاکستان اور یو اے ای کے درمیان قائم انسانی ہمدردی کے پل کے تحت ہفتہ کو شیڈول ریلیف پرواز نور خان ایئر بیس راولپنڈی پر پہنچ گئی، دفتر خارجہ

146
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے "عوام کے حق خود ارادیت کے عالمی حصول"سے متعلق پاکستان کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی

اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان قائم انسانی ہمدردی کے پل کے تحت ہفتہ کو شیڈول ریلیف پرواز نور خان ایئر بیس راولپنڈی پر پہنچ گئی ۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری علامیہ کے مطابق متحدہ عرب امارات سے متاثرین سیلاب کی معاونت کے لئے امدادی سامان لیکر آنے والی 13پروازیں پاکستان پہنچ چکی ہیں جو خوراک، ادویات اور خیمے وغیرہ لیکر آئی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل کے ان لمحات میں اظہار یکجہتی اور بیش قیمت معاونت فراہم کرنے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کا مشکور ہے ۔