24.6 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان اپنے وقار و عزت سے امن کے لئے پر عزم ہے،...

پاکستان اپنے وقار و عزت سے امن کے لئے پر عزم ہے، ہم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پارلیمانی سیکرٹری صبا صادق

- Advertisement -

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق صبا صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے وقار و عزت سے امن کے لئے پر عزم ہے، ہم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے اور ہم ہر حالات کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے سات ڈرون اور پانچ جنگی جہاز مار گرائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے وقار اور عزت سے امن کے لئے پر عزم ہے، پاکستان اپنی علاقائی سالمیت اور کسی بھی خلاف ورزی کی اجازت ہر گز نہیں دے گا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594069

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں