پاکستان ایڈوانسڈ ریسرچ پراجیکٹ ایجنسی کے قیام کے آخری مراحل میں ہے، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی

Federal Minister for Information Technology and Telecommunication Dr. Umar Saif

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام اور سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان ایڈوانسڈ ریسرچ پراجیکٹ ایجنسی کے قیام کے آخری مراحل میں ہے، جو امریکا کی ڈیفنس ایڈوانسڈ ریسرچ پراجیکٹس ایجنسی (ڈی اے آر پی اے)کی طرح ہوگا جو دفاع، تعلیمی اور صنعت کو جوڑتا ہے۔

جمعے کو جاری ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اس نئی تنظیم کے ڈھانچے کو حتمی شکل دینے کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت میں ایک اجلاس کی صدارت کی۔