پاکستان ایک صحت مند آبادی کا حامل ملک ہوناچاہییے،واک کریں اور مضبوط بنیں،میراتھن دوڑ کے ہر لمحہ سے محظوظ ہوا ہوں ،صدر مملکت ڈاکٹر عارف

78
پاکستان ایک صحت مند آبادی کا حامل ملک ہوناچاہییے،واک کریں اور مضبوط بنیں،میراتھن دوڑ کے ہر لمحہ سے محظوظ ہوا ہوں ،صدر مملکت ڈاکٹر عارف

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے واک کی انسانی جسم کے لئے اہمیت پرزوردیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک صحت مند آبادی کا حامل ملک ہوناچاہییے،واک کریں اور مضبوط بنیں،میراتھن دوڑ کے ہر لمحہ سے محظوظ ہوا ہوں۔

اتوار کو یہاں اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس میراتھن کے دوران خوشی کی بات یہ تھی کہ دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں،بچوں سے ملاقات رہی۔ انہوں نے کہا ایک معمول کے انسانی جسم کے لئے دس ہزار سال کے لئے ایک فٹ جسامت ضروری ہے اس لئے واک کریں اور مضبوط رہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے خود کو جسمانی طور پر صحتمند پایا۔72 سالہ سیالکوٹ کے بزرگ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔ وہ ہر سال 42 کلومیٹر کی میراتھون مکمل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک صحتمند جسم ہی ایک ذہین دماغ اور پریشانیوں سے پاک زندگی کا باعث بنتا ہے۔صحتمند جسم کیلئے پُختہ عزم درکار ہوتا ہے۔ میں روز فجر کے بعد 6 کلو وزن کے ساتھ 4 کلومیٹر تک دوڑتا ہوں