- Advertisement -
دبئی ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اے اور نیوزی لینڈ اے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا نان آفیشل میچ 12 اکتوبرکو دبئی میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی، تین ون ڈے اور دو چار روزہ ٹیسٹ نان آفیشل میچز کھیلے جائینگے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا نان آفیشل ٹی ٹونٹی میچ 15 اکتوبر کو کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری نان آفیشل ٹی ٹونٹی میچ 17 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ 21 اکتوبر کو کھیلا جائیگا، دوسرا ون ڈے میچ 24اکتوبر کر کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 26 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=116777
- Advertisement -