37.7 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان اے نے نیوزی لینڈ اے کرکٹ ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی...

پاکستان اے نے نیوزی لینڈ اے کرکٹ ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ 8 وکٹوں سے ہرا دیا

- Advertisement -

دبئی ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) امید آصف کی شاندار باﺅلنگ کی بدولت پاکستان اے نے نیوزی لینڈ اے کرکٹ ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ 8 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستانی باﺅلرز کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 12.2 اوورز میں 65 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی اور اس نے پاکستان اے ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 66 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستانی باﺅلرز کے سامنے نیوزی لینڈ اے کی ٹیم بالکل بے بس نظر آئی اور یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتی چلی گئی اسکے 9 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر پائے۔ پاکستان اے کی طرف سے امید آصف نے پانچ، وقاص اور شاہین شاہ نے دو، دو جبکہ رضا نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=117277

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں