پاکستان بزنس فورم نے 28اگست کو ہڑتال کی مخالفت کردی، شٹر ڈائون مسائل کا حل نہیں، سیکرٹری جنرل پی بی ایف پنجاب

168

لاہور۔25اگست (اے پی پی):پاکستان بزنس فورم نے 28اگست کو ملک گیر ہڑتال کی محالفت کردی۔ پی بی ایف پنجاب کے سیکرٹری جنرل عارف احسان ملک نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کو ٹیکس دینے میں کوئی قباحت نہیں ہونی چاہیے،

ٹیکس آمدن میں اضافہ مستحکم معیشت کے لئے بہت ضروری ہے، ایڈوانس انکم ٹیکس کے نوٹس میں جو ماہانہ ٹیکس کا کہا جارہا ہے اس پر ہمیں تشویش ضرور ہے لیکن ہم سمجھتے ہیں حکومت کو اس پر نظر ثانی کرنی چاہئے،پی بی ایف نے رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ تاجروں کو نوٹس دینے کے حوالے سے کہا کہ دکانداروں کی اکثریت اتنا زیادہ ٹیکس برداشت نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے جو ماہانہ ٹیکس لگانے کی شرح طے کی ہے اس سلسلہ میں پاکستان بزنس فورم چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کو خط لکھ رہا ہے تا کہ اس فیصلے پر نظر ثانی کی جا سکے۔