35.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان بہترین خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے، ایر مارشل(ر) شاہد لطیف

پاکستان بہترین خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے، ایر مارشل(ر) شاہد لطیف

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) دفاعی تجزیہ کار ایر مارشل(ر) شاہد لطیف نے کہاہے کہ پاکستان بہترین خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا پاکستان کو مسلہ کشمیر حل کرانے کے لئے بھارت پردباو بڑھانا چاہیے اور اس سلسلے میں اسے اسلامی ممالک کی کانفرنس بلانے کی ضرورت ہے تاکہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی جارحیت کو روکا جاسکے اورمسلہ کشمیر کر قوام متحدہ کی قراردادں کے مطابق حل کیا جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ کی اسمبلی میں مسلہ کشمیر کو موئثر انداز میں اجاگرکیاہے۔ ائیر مارشل(ر) شاہد لطیف نے کہا مسلہ کشمیر کے پرامن حل کے لئے پاکستان کو سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے تا کہ دنیا کے دیگر ممالک کی توجہ بھی اس مسلے کی جانب مبزول کرائی جا سکے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پاکستان آج کل دنیا میں سرمایہ کاروں کے لئے پر کشش ملک بن چکا ہے اور ہمیں چاہیے کہ سرمایہ کاری کے لیے مذید بہتر اقدامات کرٰیں تاکہ غیرملکی سرمایہ کار یہاں سرمایہ کاری کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=14151

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں