پاکستان تحریک انصاف اوورسیز کے وفد کی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی سے ملاقات

82

اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف اوورسیز کے وفد نے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی سے سنٹرل سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے میڈیا سے جاری بیان کے مطابق عامر محمود کیانی نے اوورسیز پاکستانیوں کو تین روزہ کامیاب کنونشن کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ملک کیلئے تارکین وطن کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ تارکین وطن قیمتی ترسیلات زر کے ذریعے ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔